کبھی اپنی خواہشات کی تکمیل میں ہم اتنے اندھے ہوجاتے ہیں کہ بس ان کی تکمیل کے لئے سب کچھ کر گزرنے کو تیار ہوتے ہیں. اس چیز سے قطع تعلق کہ اپنی خواہشات کے حصول کے لئے ہم کسی کا روگ یا کسی کی تکلیف کا باعث تو نہیں بن رہے. ہمیں بس جو نظر آتا ہے وہ اپنی خوشی, ان کے لئے سبھی رشتے ناطے روندتے چلے جاتے ہیں. مگر محبت, محبت سب کچھ پا لینے کا نام تو نہیں.. لازمی تو نہیں جس سے محبت کی جائے اسے پا ہی لیا جائے. محبت ہونے کے لئے لازمی نہیں کہ دوسرا انسان بھی ہو, مگر محبت کی تکمیل دوسرے انسان پہ بھی منحصر ہوتی ہے. ہر محبت کامل نا ہوئی ہے نا ہوسکتی ہے.. محبت کوئی سودا تھوڑی کہ محبت کے بدلے محبت ہی کی جائے..محبت تو ایک جذبہ ہے, کیا تھوڑی جاتا, ہوجاتا ہے.. کبھی کسی کی ہنسی سے تو, کبھی کسی کے ساتھ گزارے لمحوں سے.. مگر اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں- دوسرا بھی آپ کے احساسات کے طابع ہو.. محبت میں کبھی صحیح, غلط تھوڑی دیکھا جاتا, محبت تو بس کی جاتی ہے اور ہوجاتی ہے....
اور کبھی کبھار, نہیں بھی..!!!
Saturday, January 21, 2017
بلا عنوان
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment